27 جولائی 2012 - 19:30

ہندوستان کےزیر انتظام کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور مکمل ہڑتال رہی۔

ابنا: مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں مزید 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی طرف سے واقعہ کے خلاف اقوام متحدہ دفتر چلو مارچ کو ناکام بناتے ہوئے یاسین ملک کو نظر بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ اور جموں و کشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج ہفتہ کو بھی مکمل ہڑتال کی کال دے دی ہےجمعہ کو مکمل ہڑتال کی گئی، تمام کاروباری و تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی، جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ اس دوران ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے و نعرے بازی بھی کی گئی ۔ ہندوستانی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج و آنسو گیس کا اندھا دھند استعمال کیا ، جس کے جواب میں مظاہرین نے بھی جوابی پتھرائو کیا ۔ جھڑپوں میں ایک درجن سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ فورسز نے تمام علاقوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے.

........

/169